کورونا کا بڑھتا قہر | ملک میں4971اموات،1لاکھ73ہزار سے زائد متاثر

تاریخ    31 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7964 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور 265 افراد کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1لاکھ73ہزار763لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4971 افراد کی موت پوچکی ہے ۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2682 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 116 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 62 ہزار 228اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2098ہو گئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 8381لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 26997و گئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اس کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔ یہاں اب تک 20،246 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 154 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 11،313لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے ۔کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ دہلی میں 17،386 لوگ متاثر ہیں اور 398افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 7846 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات چوتھے نمبر پر ہے۔گجرات میں اب تک 15،934 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 980 لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ اس کے علاوہ 8611 افراد اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جارہاہے اور یہاں اس کے متاثرین کی تعداد 8365 ہو گئی ہے اور 184 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، جبکہ 5244لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 7284 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 198لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 4244 لوگ اس وبا ٹھیک ہوئے ہیں۔
 
 
 
 

 ایک دن میں11ہزار مریض صحتیاب

 
نئی دہلی//ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 11,264 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جو ایک دن میں کورونا سے سب سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا اب تک ریکارڈ ہے اور ابھی تک ملک میں 82369افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ملک میں کورونا کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح اب بڑھ کر 47.40فیصد ہو گئی ہے جو گذشتہ روز کے 42.89 فیصد سے 4.51فیصد بڑھ کر اب 47.40 فیصد ہو چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اتنے مریض صحتیاب ہونے کے بعد ملک میں اب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29مئی کے 89,987کے مقابلے کم ہو کر 86,422 ہو گئی ہے اور تمام فعال کیسز ا?ئی سی یومیں ہیں۔ ہفتے تک ملک میں کورونا کے کیسز کے دوگنا ہونے کی شرح گذشتہ 14 دنوں میں 13.3 دن تھی جو گذشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 15.4دن ہو گئی ہے اور یہ بہت ہی مثبت حصولیابی ہے۔ 
 

تازہ ترین