سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 80ہزار کے پار

تاریخ    31 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ریاض//سعودی عرب میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 1644 نئے کیسز سامنے آئے جس سے یہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 80185 پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا کیسز میں 25191 فعال کیسز ہیں جبکہ 429 افراد کے حالات سنگین ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 3531 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک 54553 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا سے جمعرات کو 16 مزید اموات ہوئی ہیں۔ کورونا کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 441 ہوگئی ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ اب تک 770696 ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب اور چین اس وبا سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔ گذشتہ فروری میں سعودی نے چین کی مدد کی تجویز دی تھی۔ادھرعمان میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 811 نئے کیسز آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9820 ہوگئی ہے ۔یہ جانکاری وزارت صحت نے دی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمان کے 315 شہریوں سمیت تمام نئے کیسز کمیونٹی رابطہ کی وجہ سے ہیں۔ بیان کے مطابق ملک میں اب تک 2177 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 40افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
 

تازہ ترین