لاک ڈاﺅن5.0کیلئے راہنما خطوط جاری، پابندیوں میں30جون تک توسیع

تاریخ    30 مئی 2020 (38 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت نے لاک ڈاون 5.0 کے لئے راہنما خطوط جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کو بڑھا دیا ہے۔
 وزارت داخلہ نے راہنما خطوط جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹینمنٹ زونوں میں مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دی جائے گی۔
ضابطے کے مطابق، اسکولوں اور سنیما ہالوں کے کھولے جانے سے متعلق فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے مطابق لیا جائے گا۔ 
نئے راہنما خطوط کے مطابق پہلے مرحلے میں ماہ جون کی8تاریخ سے عبادتگاہیں، ریستورانٹ، ہوٹل،شاپنگ مال کھولنے کی اجازت ہوگی۔
بین ریاستی اور بین الریاستی نقل و حمل پر پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔
رات 9بجے سے صبح5بجے تک شبانہ کرفیو نافذ رہے گا جس دوران کسی نقل و حمل کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو غیر کنٹینمنٹ زونوں کے بارے میں فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین