جواہر نگر گوردوارہ میں نقب زنی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی

تاریخ    30 مئی 2020 (36 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے سنیچر کو جواہر نگر سرینگر میں واقع گوردوارہ میں چوری کی واردات کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ رات کے دوران نقب زن ایک کھڑکی توڑ کر جواہر نگر گوردوارہ میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود کچھ نقدی اڑالیکر فرار ہوگئے۔ نقب زنوں نے گوردوارے میں موجود لکڑی کی سیف کو بھی توڑ ڈالا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گوردوارے میں نقب زنی کے وقت ایک مہنت اور محافظ موجود تھے۔
تاہم پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ گوردوارے میں موجود لوہے کی سیف محفوظ ہے اور نقب زن اس کو کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس سٹیشن راجباغ میں ایف آئی آر نمبر42/2020کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس کے حکام نے جائے واردات کا معائینہ کرنے کے بعد ملوث افراد کی تلاش کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔
 

تازہ ترین