اُوڑی میں بی ایس ایف گاڑی نالے میں جاگری، کوئی جانی نقصان نہیں

تاریخ    30 مئی 2020 (33 : 04 PM)   


ظفر اقبال
اوڑی/شمالی کشمیر کے اوڑی میں بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) کی ایک گاڑی حادثاتی طور نالہ میں گر گئی۔
اطلات کے مطابق سنیچر کو بعد دوپہر اوڑی کے نامبلہ گاوں میں بارڈر سیکورٹی فورسزکی ایک گاڑی حادثاتی طور ایک نالہ میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی اہلکار کو کوئی گزندنہیں پہنچی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ نامبلہ کے نزدیک گن پوسٹ نامی فوجی چوکی کے پاس پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں اُس وقت کوئی سوار نہیں تھا اور کھڑی گاڑی اچانک نالے میں جاگری۔
 

تازہ ترین