اُوڑی میں دو بھائیوں کے مکانات آگ کی واردات میں خاکستر

تاریخ    30 مئی 2020 (37 : 03 PM)   


ظفر اقبال
اوڑی/اوڑی میں کنٹرول لائن پر واقعہ گوالتہ نامی گاﺅں میں آگ کی ایک واردات میں دو بھائیوں کے رہائشی مکانات نذر آتش ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح گوالتہ اوڑی میں عبدالمجید ولد ساس گیگی کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور آگ نے مکان کو چند ہی منٹوں میں اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ساتھ ہی عبد المجید کے دوسرے بھائی خادم حسین کا رہائشی مکان تھا جسے آگ نے پھیل کر اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر میں تبدیل کردیا۔
ٓاگر چہ مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقعہ پر پہنچے مگر آگ پر قابو نہ پا سکے اور نہ دونوں رہائشی مکانوں میں موجود سامان کو بچاسکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ رسوئی گیس کا خارج ہونا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ گوالتہ اوڑی کا یہ علاقہ سڑک سے دور ہے اس لئے بچاﺅ کارروائی کے لئے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی گاڑی بھی موقعہ پر نہیں پہنچ سکی۔
 
 

 

تازہ ترین