کولگام میں درخت سے جموں کے شہری کی لٹکتی لاش بر آمد

تاریخ    30 مئی 2020 (29 : 12 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں ہفتے کو ایک درخت سے ایک شہری کی لاش لٹکتی حالت میں بر آمد کی گئی۔ یہ واقعہ ضلع کے نیپورہ نامی علاقے میں پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق 32سالہ روندر سنگھ ولد دیوا سنگھ ساکن جگر سمبلی پریال جموں، کی لاش کو نیپورہ میں ایک درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔
حکام کے مطابق لاش کو لازمی طبی لوازمات کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین