کولگام میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق:پولیس

تاریخ    30 مئی 2020 (26 : 10 AM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے سنیچر کے روز کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنوبی ضلع کولگام میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔یہ فورسز آپریشن ضلع کے وامپورہ نامی گاﺅں میں عمل میں لایا گیا جہاں چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم ہوا۔
 وامپورہ تصادم کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے”وامپورہ کولگام میں جاری آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا ہے“۔
اس سے قبل آج علی الصبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ جمعیت نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد وامپورہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔جونہی فورسز کی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور اس طرح طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جس کے دوران دو جنگجوجاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی آپریشن ہے۔ مذکورہ ذرائع نے تاہم جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت نہیں کی۔
 

تازہ ترین