گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں دھماکہ

۔234سلنڈر اور گاڑی تباہ، ڈرائیور و کنڈیکٹر بال بال بچے

تاریخ    30 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


سید امجد شاہ
 جموں// رسوئی گیس سلنڈروں سے بھرا ایک ٹرک میںجموں سرینگر شاہراہ پر ٹکری ادہمپورکے مقام پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں فوری طور پر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی۔اس واقعہ میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور پر بچ گئے تاہم 234سلنڈر ٹرک سمیت تباہ ہوئے۔تباہ ہونے والے ٹرک ڈرائیور اجال سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’میں ٹکری کے نزدیک منتھال سے چل رہاتھا جس دوران ایک راہگیر نے مجھے بتایاکہ ٹرک میں رکھے ہوئے ایک سلنڈر میں آگ لگ ہے،میں نے فوری طور پر ٹرک کو وہیں روک دیا اور اس کا معائنہ کیا،میں نے جانی نقصان سے بچنے کیلئے ٹرک کو دو پہاڑیوں کے درمیان روک دیا‘‘۔اس کا مزید کہناتھا’’کچھ ہی وقت میں پورا ٹرک آگ کی زد میں آگیا او رمیرا کنڈیکٹر بھی بھاگ گیا اور میں نے بھی کسی طرح سے جان بچائی‘‘۔ ٹرک میں پوری طرح آگ لگ گئی اور پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ سلنڈر پھٹنے سے آگ نواحی علاقوں تک پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوا۔اگر چہ فائر سروس کی چار گاڑیاں طلب کی گئیں تاہم دیکھتے ہی دیکھتے سلنڈرایک ایک کرکے پھٹنا شروع ہوئے جس سے قریبی علاقوں اور ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں میں خوف پیدا ہوا‘‘۔ایس ایس پی اودھمپو رراجیو پانڈے نے بتایا’’لگ بھگ بعد دوپہر دوبجے ٹرک زیر نمبرJK02-ACانڈین آئیل سلنڈر کشمیر لیجارہاتھاجو ٹکری کالی ماتا مندر کے نزدیک آگ کی نذر ہوگیا جس سے کئی بلاسٹ ہوئے‘‘۔تاہم انہوں نے بتایاکہ مقامی پولیس اور فائر سروس کی فوری کارروائی کی وجہ سے آگ پر قابو پالیاگیا اور کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایاکہ بیس منٹ کے وقفے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کا سلسلہ بحال کردیاگیا۔
 

تازہ ترین