لاک ڈائون سے متعلق فیصلہ آج متوقع

وزیر اعظم کی زیر صدرات اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تفصیلی مشاوت

تاریخ    30 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی // ملک گیر لاک ڈائون میں اتوار سے 5ویں باراضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو وزیر داخلہ امت شاہ کیساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جس میں کابینہ کے دیگر سینئر وزراء اور کابینہ سیکریٹری راجیو گوبا بھی شامل تھے۔ میٹنگ میں لاک ڈائون کی صورتحال اور اس میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں طویل تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک میں کورونا وائرس کیسوں میں بہت زیادہ اضافہ کی وجہ سے ابھرتی ہوئی صورتحال اور دوسری جانب اقتصادی حالت پر تفصیل سے گفت و شنید کی گئی۔میٹنگ کے دوران وزارت داخلہ سے کہا گیا کہ وہ سبھی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے مختلف شعبوں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرکے انکا فوری طور جائزہ لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ریاستوں نے پہلے ہی لاک ڈائون کی مدت میں توسیع کی ہے اور انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔کانگریس ریاستوں نے لاک ڈائون ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔کرناٹکہ نے مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دینے کیلئے کہا ہے ۔جمعرات کو امت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کی تھی اور ان سے تجاویز طلب کیں تھیںکیونکہ اتوار کو لاک ڈائون چار ختم ہونے جارہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پہلے وزیر اعظم نریندر مودی،لاک ڈائون کے معاملے پر فیصلہ لینے سے قبل مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے رائے طلب کیا کرتے تھے۔لیکن پہلی بار وزیر داخلہ امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے۔سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے تجاویز دیں ہیں کہ آگے کس سمت کا تعین کیا جائے ۔امت شاہ کیساتھ میٹنگ کے بعد گوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممکن ہے کہ لاک ڈائون میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے ۔
 

تازہ ترین