نیشنل کانفرنس حد بندی عمل میں شامل نہیں ہوگی: آغا روحُ اللہ

تاریخ    29 مئی 2020 (22 : 06 PM)   
(File Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر آغا سید روحُ اللہ مہدی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اُن کی پارٹی حد بندی عمل میں شامل نہیں ہوگی۔
آغا روح اللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”جموں کشمیر نیشنل کانفرنس حد بندی عمل میں شمولیت نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں جلدایک مفصل بیان جاری کیا جائے گا“۔ 
یاد رہے کہ لوک سبھا کے سپیکر اُوم برلا نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، محمداکبر لون اور حسنین مسعودی کو اُس حد بندی کمیشن کے ارکان کے طور نامزد کیا جس کو جموں کشمیر کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی نئی حد بندی عمل میں لانے کا کام سونپا گیا ہے۔
اس سے قبل مسعودی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ حد بندی کمیشن میں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تازہ ترین