موت کے دوسرے دن شوپیان کے شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت، مہلوکین کی تعداد28

تاریخ    29 مئی 2020 (07 : 04 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے70سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے دوسرے دن مثبت آنے کے بعد جمعہ کے روزجموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد28تک جاپہنچی ہے۔
جی ایم سی، سرینگر میں کورونا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ علیالپورہ، باگندھر شوپیان کے رہنے والے شہری، جو ذیابطیس ،ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاءتھے، کو27مئی کے روز اسپتال میںداخل کیا گیا تھا ۔مذکورہ شہری نے گذشتہ شام صدر اسپتال میں آخری سانس لی، اُس کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔
کورونا وائرس سے ابھی تک سرینگر ضلع میں7،اننت ناگ میں5، بارہمولہ میں5،کولگام میں4 اور بڈگام میں2اموات ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق ضلع بانڈی پورہ اور شوپیان میں ایک ایک موت واقع ہوئی ہے جبکہ باقی ماندہ تین اموات جموں صوبے میں ہوئی ہیں۔
 
 
 

تازہ ترین