پلوامہ میں بر آمد بارود سے بھری گاڑی حزب جنگجو کی تھی: رپورٹ

تاریخ    29 مئی 2020 (30 : 12 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے اُس گاڑی کے مالک کی شناخت کرلی ہے جس میں بارود بھر ا تھا ، جس کو ممکنہ طور فدائی حملے کیلئے استعمال کیا جانا تھا اور جس کو گذشتہ روز جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپور علاقے میں بر آمد کرکے ناکارہ بنایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے ” جس سینٹرو گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا وہ ہدایت اللہ ملک نامی ایک سرگرم جنگجو کی ہے جس کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے اور جو شرتپورہ شوپیان کا باشندہ ہے۔ہدایت اللہ گذشہ سال ماہ جولائی سے جنگجوﺅں کے ساتھ سرگرم ہے“۔ 
یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی جی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ فورسز نے راجپورہ ،پلوامہ سے ایک گاڑی بر آمد کی جس میں45کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک حملے کو ٹالا گیا ۔ 
 

تازہ ترین