پولیس کے 33 ڈپٹی سپرانٹندنٹوں کے تبادلے اورتعیناتی

تاریخ    29 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//محکمہ پولیس نے13 ڈپٹی سپر انٹنڈنٹوں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیںجبکہ 20ڈی ایس پی کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ احکامات کے مطابق آرمڈ پولیس 7ویں بٹالین کے ڈی ایس پی ظفر اقبال نواز کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی پونچھ،جبکہ امام صاحب شوپیاں کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس توصیف احمد کو تبدیل کرکے ایس ائو برائے ڈی آئی جی کے عہدے پر تقرر ی عمل میں لائی گئی۔ڈی ایس پی ،سی آئی ڈی ہیڈ کواٹرس سجاد احمد کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی حاجن  کے عہدے پر تبدیل کیا گیا۔ ڈی ایس پی (ڈی اے آر) ڈوڈہ  منصور ایازکو تبدیل کرکے ڈی ای پی چاڈورہ،جبکہ ڈی ایس پی(ڈی اے آر) پونچھ شیزان بٹ کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی امام صاحب شوپیاں تعینات کیا گیا۔ پولیس ہیڈ کواٹر کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق ایس ائو ٹو ڈی آئی جی شوکت علی کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی (ڈی اے آر) ڈوڈہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ ڈی ایس پی چاڈورہ آکاش کوہلی کو تبدیل کرکے سپیشل سیکورٹی فورس میں تبدیل کیا گیا،جبکہ24ویں بٹالین آئی آر کے ڈی ایس پی بی کے گنجو کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آرمڈ جموں کے ایس کے طور پر تعینات کیا گیا۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی طرف سے جاری حکم نامہ  کے تحت15ویں بٹالین کے ڈی ایس پی کلدیپ راج کو تبدیل کرکے19ویں بٹالین جبکہ16بٹالین کے ڈی ایس پی اپدیش کمار کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی کھٹوعہ تعینات کیا گیا۔24ویں بٹالین کے ڈی ایس پی خالق حسین کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سرنکوٹ اور ڈی ایس پی پیٹرول پپم جمون مدن لعل کو تبدیل کرکے  ڈی ایس پی،سی آئی ڈی و ایس بی سامبہ کے علاوہ ڈی ایس پی ویلفیر پولیس ہیڈ کواٹر شبیر احمد کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی کرائم برانچ کشمیر تعینات کیا گیا۔

تازہ ترین