کورونا متاثرین میں115کا اضافہ،تعداد2000سے متجاوز

تاریخ    28 مئی 2020 (00 : 09 PM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا متاثرین کی تعداد میں115کا اضافہ ہوگیا۔
اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد2036 ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ آج ظاہر ہونے والے کورونا متاثرین میں101کا تعلق وادی کشمیر جبکہ14کا تعلق جموں سے ہے۔
حکام نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کے2,036 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,150سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 859اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور27اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اِس دوران آج مزید05مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیںجس میںجموں صوبے کے01 اور کشمیر صوبے کے 04 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
آج 74کیس آرمی کے کمانڈ اسپتال سے ظاہر ہوگئے جبکہ سکمز سے15، سی ڈی اسپتال سرینگر سے11اور سکمز بمنہ سے6کیس سامنے آگئے۔باقی ماندہ کیس صوبہ جموں میں سامنے آگئے۔

تازہ ترین