ہندوارہ میں جنگجوﺅں کے2اعانت کار گرفتار، ہتھیار بر آمد:پولیس

تاریخ    28 مئی 2020 (21 : 06 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی ضلع کپوارہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے ہتھیار کرلئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دو جنگجوﺅں کے اعانت کاروں کو ہندوارہ میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد فورسز اور پولیس نے پنڈتپورہ، کرالہ گنڈ میں ناکہ لگایا جہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔اس دوران دو مشکوک افراد نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیںتعاقب کرکے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت آصف احمد ڈار ولد عبد الاحد ڈار ساکن تلہ واری لنگیٹ اور مزمل احمد پیر ولد نذیر احمد پیر ساکن مقام شاہ ولی درگمولہ کپوارہ کے طور کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے 2پستول،2پستول میگزین اور پستول کی20 گولیاں بر آمد کی گئی ہیں۔
 

تازہ ترین