کشمیر میں ایک اورکورونا موت،اموات کی مجموعی تعداد27

تاریخ    28 مئی 2020 (30 : 12 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلاءایک اورشہری کی موت واقع ہونے سے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد27ہوگئی ہے۔ 
جی ایم سی سرینگر کے ڈاکٹر سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ خانپورہ بارہمولہ کے55سالہ شہری کو27مئی یعنی بدھ کے روز بارہمولہ سے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کچھ گھنٹوں کے بعد ہی اُس کا انتقال ہوگیا اوراس سے حاصل نمونوں کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ 
اس ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد24جبکہ جموں کشمیر میں27ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین