پلوامہ میں کار سے بارودی سرنگ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

تاریخ    28 مئی 2020 (08 : 10 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں ایک کار سے بارودی سرنگ بر آمد کرکے اُسے ناکارہ بنایا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق اس سرنگ کا پتہ فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران مشترکہ طور لگایا۔ 
حکام کا حوالہ دیتے ہوئے ایجنسی نے لکھا کہ اُنہیں چار سے پانچ دن قبل ہی اس بات کی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کوئی گاڑی بارودی سرنگ لیکر جانے والی ہے۔
اس موقع پر بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے سرنگ کوکار کے اندر ہی دھماکہ کرکے اُڑادیا۔ ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے زور دار اور خوفناک آواز پیدا ہوگئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی طاقتور  بارودی سرنگ تھی جو کافی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی تھی۔۔
 

 

تازہ ترین