پولینڈ میں 21867معاملے

تاریخ    28 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
وارسا//پولینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 236 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد کورونا متاثری کی تعداد بڑھ کر 21867 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1013 ہوگئی ہے اگرچہ پولینڈ میں مارچ کے بعد اس پیر کو کورونا سے ایک بھی موت ریکارڈ نہیں کی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں اس وقت مختلف اسپتالوں میں 2171 متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے اور اب تک 10020 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 

تازہ ترین