تازہ ترین

لاک ڈائون میں مزید 2ہفتوں کی توسیع متوقع

ملک کے 11شہروں کو مرکز بنایا جائیگا، جہاں 70فیصد کیسز ہیں

تاریخ    28 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی // مرکزی سرکار ملک گیر لاک ڈائون میں ممکنہ طور پر مزید 2ہفتوں کی توسیع کرنے جارہی ہے تاہم لاک ڈائون کا مرکز ملک کے 11شہر ہونگے جہاں کل متاثرہ کیسوں کے 70فیصد موجود ہیں۔ ان 11 شہروں میں دہلی ، ممبئی، بنگلورو، چنئی، احمدآباد، کولکتہ، پونے، تھانے،جے پور، صورت اور اندور شامل ہیں۔مرکزی سرکار 31مئی کے بعد لاک ڈائون کو مزید دو ہفتوں کیلئے بڑھانے جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس  کے پھیلائو  میں کمی لائی جاسکے۔البتہ لوگوں کیلئے بندشوں میں نرمی بھی کی جائیگی۔دو ہفتوں کی توسیع کو ’’ احساس کیساتھ لاک ڈائون میں توسیع‘‘ کا نام دیا جائیگا جس میں زیادہ تر مرکز وہ 11شہر ہونگے جہاں پورے ملک میں پائے جانے والے کیسوں کے 70فیصد ہیں۔بھارت میں فی الوقت ایک لاکھ 51ہزار سے زائد کورونا کے کیسز ہیں جن میں پچھلے 14روز کے دوران دوگناہ اجافہ ہوا ہے۔ بھارت میںمہلوکین کی تعداد میں بھی پچھلے 16 روز کے دوران دوگناہ اضافہ ہوا ہے جو 4337ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈائون 5.0میں ممکنہ طور پر سماجی دوری اختیار کرنے کی شرط پر مذہبی مقامات پر عبادت کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ لاک ڈائون میں دو ہفتوں کی توسیع کے دوران شاپنگ مالوں، سنیما ہالوں، سکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے علاوہ ایسے تمام مراکز یا مقامات جہاں لوگوں کی کافی تعداد جمع ہوسکتی ہے، بدستور بند رہیں گے۔
 

تازہ ترین