عالمی وبا کا قہر| دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے متجاوز

تاریخ    28 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
 جنیوا //دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے ، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں اس وبا سے اب تک 16.81 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اوراس کے سبب 98902 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں برازیل میں بھی کورونانے اب تک 3.92 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 24512 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔ روس میں بھی کووڈ -19 کا غضب جاری ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 3.63 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3807 لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2.67 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3719 اموات ہو چکی ہیں۔ یورپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے بہت تباہی برپا کی ہے ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 32955 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2.31 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں کووڈ -19 سے اب تک 2.37 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27117 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ اس عالمی وبا کے اصل مقام چین میں اب تک 84103 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اوریہاں 4638 اموات ہوئی ہیں۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1.83 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28533 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 1.81 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8372 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں ترکی میں کوروناسے اب تک 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4397 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ کوروناوائرس سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 1.40 لاکھلوگ متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 7508 لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے ۔ بیلجیم میں 9334، میکسیکو میں 8134، کناڈا میں 6753، ہالینڈ میں 5875، سویڈن میں 4125، پیرو میں 3788، ایکواڈور میں 3203، سوئٹزرلینڈ میں 1915، آئر لینڈ میں 1615 اور پرتگال میں 1342 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔یو این آئی
 

تازہ ترین