توسہ میدان میں دھماکہ، تین افراد زخمی

تاریخ    26 مئی 2020 (48 : 07 PM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سری نگر//وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقہ میں واقع توسہ میدان میں ایک ان پھٹے بارودی شیل کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ توسہ میدان میں منگل کو دوپہر کے وقت پھٹنے سے رہ گئے ایک بارودی شیل کے اچانک پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی پبلک ہیلتھ سینٹر میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد بہتر علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ توسہ میدان1964سے 2014 تک فوج کا فائرنگ رینج تھا جس دوران یہاں دھماکوں کی وجہ سے70شہری جاں بحق جبکہ بیسیوں زخمی ہوگئے۔