افغانستان میں عیدجنگ بندی کی مدت میں ایک ہفتہ کی توسیع

تاریخ    26 مئی 2020 (10 : 12 PM)   


یو این آئی
کابل// افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی کے بعد رپورٹوں کے مطابق اب ایک ہفتے تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ افغان خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
خبررساں ایجنسی پجووک نے حکومت اور طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طرفین جنگ بندی کے بعد ملک میں تشدد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
طالبان نے دراصل عید کے موقع پر اتوار کو تین دن کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور جنگ بندی کے اعلان کے بدلے ایک مثبت اشارہ کے طور پر دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابل غور ہے کہ اس سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے اور قیام امن کے حوالہ سے معاہدہ ہوا تھا۔
(اسپوتنک)
 

تازہ ترین