شمالی کشمیر کے سوپور میں30سالہ نوجوان کی خود کشی

تاریخ    26 مئی 2020 (02 : 12 PM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں گذشتہ رات دیر گئے ایک 30سالہ نوجوان نے مبینہ طورخود کو لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مہاراج پورہ سوپور کے رہنے والے شہری نے مبینہ طور اپنے ہی گھر میں خود کو لٹکا کر خود کشی کی۔
گھر والوں نے اُسے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا تھا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔
 

تازہ ترین