کولگام کا90سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، جموں کشمیر میں تعداد24

تاریخ    26 مئی 2020 (33 : 11 AM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کا ایک شہری، جس کو کورونا وائرس کے انفکشن میں مبتلاءپایا گیا تھا ،منگل کی صبح جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد24تک بڑھ گئی ہے۔
ضلع کے کھالورہ نامی گاوں کا 90سالہ شہری سکمز میں زیر علاج تھا جہاں آج صبح اُس نے آخری سانس لی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس  نے پروفیسر فاروق جان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ بزرگ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور اُس کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔
 کورونا میں مبتلاءپانے کے بعد اُسے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اُس نے وفات پائی۔
 

تازہ ترین