تازہ ترین

کولگام کی خاتون کورونا سے فوت، متوفین کی مجموعی تعداد 23

تاریخ    25 مئی 2020 (50 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کے بعد پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ۔اس طرح مرکز ی زیر انتظام جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے جی ایم سی، سرینگر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 65سالہ مذکورہ خاتون نمونیا میں مبتلاءتھی اور وہ صدر اسپتال میں زیرعلا ج تھی ۔وہ23مئی کو انتقال کرگئی جس کے بعد اُس سے کورونا کے نموبے حاصل کئے گئے جس کی رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔
 کولگام کی مذکورہ خاتون کے جاں بحق ہونے سے وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد20ہوگئی ہے جبکہ3افراد کی موت جموں صوبے میں ہوئی ہے۔

تازہ ترین