کولگام میں مسلح تصادم آرائی، 2 جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

تاریخ    25 مئی 2020 (50 : 11 AM)   
(File pic)

یو این آئی
سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان پیر کی صبح سے جاری مسلح تصادم آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں اور آپریشن ہنوز جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کے کھور نامی گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جاری معرکہ آرائی میں دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے ۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجووں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علی الصبح کھورہانجی پورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
پھنسے جنگجووں نے سرینڈر کی پیشکش کا جواب گولیوں سے دینا شروع کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ادھر حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام اور شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔
 
 
 
 

تازہ ترین