شوپیان میں مزید کئی دیہات کی ناکہ بندی

بڑے پیمانے پر تلاشیاں، کولگام میں گرینیڈ ناکارہ

24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

شاہد ٹاک
شوپیان//کولگام میں سیکورٹی فورسز نے ایک ہتھ گولہ ناکارہ بنادیا جبکہ شوپیان اور پلوامہ میں حسب معمول مزید 4 دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشیاں لی گئیں۔ بیلو در گنڈ راجپورہ میں سیکورٹیٰ فورسز نے جمعہ کی شام تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران ایک دکان میں موجود ہائیڈ اوٹ تباہ کیا گیا ۔ تاہم مذکورہ ہائیڈ اوٹ بہت پرانا تھا ۔اس دوران 62آر آر اور پولیس نے شاداب کریوا مانلو شوپیان کا محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں۔کیلر شوپیان میں 62آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا او گھر گھر تلاشی کارروائی کی لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔راولپورہ شوپیان کا 34آر آر اور دیگر سیکورٹی فورسز نے کریک ڈائون کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ادھر کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔ سی آر پی ایف 173 بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے گرینیڈ بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر آکر گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو شوپیان اور پلوامہ کے 13دیہات میں تلاشیاں لی گئیں تھیں اور 6افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 
 
 

تازہ ترین