تازہ ترین

مہلوک پولیس اہلکاراور ایس پی اوزکے لواحقین

۔1.90 کروڑ اور 20.20 لاکھ روپے کا خصوصی ریلیف منظور

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں //پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے ،جو دوران ڈیوٹی فوت ہوئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے دس ایسے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے انحصار / قانونی ورثاء کے حق میں سپیشل ویلفیئر ریلیف کے طور پر 1.90 کروڑ روپئے کی رقم کومنظوری دی ہے۔دس ہلاک پولیس اہلکاروں ایس آئی مظفر دین ، ایس آئی بشیر احمد ، ہیڈ کانسٹیبل عبد المجید ، نذیر احمد ، شبیر احمد، سلیکشن گریڈ جاوید اقبال ، سی ٹی منظور احمد ، ٹی ریاض احمد ، امداد الدین  کے انحصار / قانونی ورثاء کے حق میں ہر ایک کو 19 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی امداد منظور کی گئی ہے۔، فالور کمل جیت کور جو خراب صحت کی وجہ سے متعلق مسائل کی وجہ سے  دوران  ڈیوٹی فوت ہوئی ۔ متعلقہ یونٹوں کی طرف سے انکے آخری رسوم ادا کرنے کیلئے ان کے کنبہ کو پہلے ہی ایک کو ایک لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ یہ مالی معاونت شراکت پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے دیا گیا ہے۔ڈی جی پی نے پولیس آرگنائزیشن میں اپنی مصروفیات کے دوران فوت ہونے والے ایس پی اوز کے پانچ قریبی رشتہ داروںکے حق میں 20.20 لاکھ روپے کی خصوصی ریلیف بھی منظور کی ہے۔ فوت ہوئے ایس پی او تارا چند ، ایس پی او کرشن چند ، ایس پی او مشتاق احمد ، ایس پی او فاروق احمد خان جو صحت سے متعلق امور کے سبب فوت ہوگئے کی آخری رسومات ادا کرنے پر میت کے لواحقین کو پہلے ہی ہر ایک کو50۔ ہزار روپے دیئے گئے تھے ،جبکہ محکمہ پولیس میں اپنی مصروفیات کے دوران ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے متوفی ایس پی او ملاپ سنگھ کے قریبی رشتہ دار کے حق میں خصوصی طور پر 2.20 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ آخری رسومات ادا کرنے پر پہلے ہی میت کے لواحقین کو 30، ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی تھی کیونکہ متعلقہ یونٹ نے فوری امداد کی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اسکیمیں چلا رہا ہے۔
 

تازہ ترین