تازہ ترین

بصیراحمدخان کا دورئہ گاندربل

کووِڈ کیئرسینٹر میں سہولیات اور آبپاشی کوہلوں کی صفائی کاجائزہ لیا

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیرا حمد خان نے گاندربل ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لیا اور جے این وی ہت بورہ گاندر بل میں قائم 400 بستروں والے کووِڈ کیئر مرکز کا معائنہ کیا۔مشیر موصوف نے ضلع کے دورے کے دوران نرسنگ کالج درن ناگہ اور مل شاہی باغ کے نزدیک زمینداری کوہلوں کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔ یہ زمین داری کوہلیں نزدیکی دھان کے کھیتوں کے لئے آبپاشی سہولیت کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور ان کی صفائی کا کام منریگا کے تحت ہاتھ میں لیا گیا تاکہ بہتر آبپاشی سہولیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روز گار بھی فراہم ہوسکے۔مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ ان کاموں پر 3 لاکھ اور 2.37لاکھ روپے صرف کئے جارہے ہیں اور اب تک کامگاروں کی اُجرتوں کی ادائیگی مکمل کی گئی ہے ۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے کامگاروں کو کووِڈ۔19 وَبا سے بچائے رکھنے کے لئے اُنہیں ماسک پہننے اور کام کاج کی جگہ پر سماجی دوری قواعد و ضوابط پر عمل پیرا رہنے کو یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو کووِڈ ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت دی۔مشیر نے جے این وی ہت بورہ گاندربل میں 400بستروں والے صلاحیت کے کووِڈ کیئر مرکز کا دورہ کیا اور وہاں داخل لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر ضروریات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اس موقعہ پر متعلقہ حکام کو کووِڈ کیئر سینٹر میں تمام سہولیات ایس او پیز کے تحت بحال رکھنے کی ہدایت دی۔مشیر موصوف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گاندربل ، ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی ، اے ڈی سی گاندربل ، اے ایس پی گاندربل اورصحت محکمہ دیہی ترقی محکموں کے افسران تھے ۔