پاکستان طیارہ حادثہ: 92 لاشیں نکالی گئیں

تاریخ    23 مئی 2020 (41 : 11 AM)   


یو این آئی
اسلام آباد// لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کل تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ ,اے 320 ایئربس کے ملبہ سے 92افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
علی الصبح تک وزارت صحت سندھ کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ حادثہ میں اب تک 92 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تمام ہلاک شدگان پرواز میں موجود تھے یا جس رہائشی مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔
تقریباً 25 سے 30 زخمی افراد جو علاقہ کے مکین ہیںکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ کل سہ پہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا تھا۔
 

تازہ ترین