تازہ ترین

وین پانپورمیں ٹپر کو حادثہ ،ڈرائیور ہلاک

بانڈی پورہ میں سوموپلٹنے سے6 زخمی

23 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

سیداعجاز+عازم جان
سرینگر//ووین پانپوراوربانڈی پورہ میں سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ووین پانپور میں جمعہ صبح ایک ٹپرزیر نمبرJK01AL 5859ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکرحادثے کاشکار ہوا۔حادثے میں ٹپرڈرائیور عبد الغنی ڈار ولد غلام احمد ڈاار ساکن واتھ پورہ لسجن سرینگر بری طرح زخمی ہواجسکوعلاج کیلئے  اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھربانڈی پورہ کے بوٹھو نامی گائوں میںجمعہ کی صبح ایک مسافر گاڑی زیر نمبرJKOB2531پلٹ کر حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں رخصت کیاگیا۔حادثے میں سوموگاڑی مکمل تباہ ہوئی۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔