۔5کے اے ایس افسران کے تبادلے | ثریا جبین کسٹوڈین جنرل تعینات

طارق حسین کسٹوڈین کشمیر،رویندر شرما کسٹوڈین جموں

22 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
جموں //حکومت نے 5کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے ثریا جبین کو کسٹوڈین جنرل جموں وکشمیر تعینات کیاہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق کسٹوڈین جنرل فاروق احمد شاہ کو تبدیل کرکے مزید تعیناتی تک جی اے ڈی سے منسلک کیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر جیکفڈثریا جبین کسٹوڈین جنرل بنائی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ ڈپٹی ضلع الیکشن افسر رویندر شرما کو کسٹوڈین جموںجبکہ ایس ڈی ایم مڑھ طارق حسین کو کسٹوڈین کشمیر تعینات کیاگیاہے ۔حکمنامہ کے مطابق ایس ڈی ایم جموں نارتھ پون کمار ایس ڈی ایم مڑھ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔
 

تازہ ترین