ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا:عمران طاہر

22 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی/جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے سبب بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے ۔پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا اور تماشائیوں کے بغیر کرکٹ میچوں کا انعقاد عجیب لگے گا لیکن اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے ۔کرکٹ کہیں سے تو شروع کرنی ہی ہے تو یہ قدم اٹھانا ہی پڑے گا ۔تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑے گا۔ عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔عمران طاہر نے کہاہے کہ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف گیند بازی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور گیند بازوں کو بہت محتاط رہناپڑتا ہے ۔واضح رہے کہ عمران طاہر پی ایس ایل کے بعد کچھ روز لاہور میں اپنی فیملی کے پاس رکے تھے ، کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ نہیں جاسکے ۔ یو این آئی
 

تازہ ترین