سنگم کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کوکچلا

ترال میں شہری درخت کے نیچے آکر ہلاک

21 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

سیداعجاز+عارف بلوچ
سرینگر // بجبہاڑہ میں سنگم کے قریب سڑک کے ایک دلدوزحادثے میں ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق سرینگرجموں شاہراہ پر سنگم کے قریب ایک تیزرفتار ٹرک نے ایک موٹرسائیکل سوار جس کی شناخت سبزاراحمدکوکاولدمحمدافضل کوکا ساکن مہلورہ شوپیان کے طور ہوئی،کو زوردار ٹرک ماری ،جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پت گرپڑااور اس کی موٹر سائیکل ٹرک کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔25برس کے سبزار احمد کواگر چہ فوری طور اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھرامیرآباد ترال میں ایک شخص اُس وقت جاں بحق ہواجب درخت کاٹنے کے دوران درخت اُس پرآگرا۔تفصیلات کے مطابق فاروق احمدمیرولدغلام محمدمیردرخت کاٹ رہاتھا اوراس دوران درخت ا س پرآگرا۔اُسے شدیدزخمی حالت میں اُسی وقت اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ ریفر کیا۔میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں مذکورہ شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
 

تازہ ترین