کپوارہ میں آ شا ورکر اجرتو ں سے محروم

21 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ میں کام کر رہی آ شا ورکر اپنی ماہانہ اجرتو ں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ضلع کے ان آ شاورکرو ں کا کہنا ہے کہ وہ غریبی سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبو ں سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی وجہ سے دن رات محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بہ شانہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں لیکن اس کے با وجود بھی انہیں ماہانہ مشاہرہ وقت پر فراہم نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا  کہ کورنا وائرس کی روکتھام کے لئے انہو ں نے محکمہ صحت کے ساتھ فرنٹ لائن پر کام کیا لیکن ان کو حفاظتی کٹ تک فراہم نہیں کئے گئے کیونکہ حاملہ خواتین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کے سلسلے میں انہیںاسپتال پہنچانے کے لئے ان کی حفاظت کا کوئی بند و بست نہیں کیا گیا ۔آشا ورکریونین کی چیف آرگنائزر طاہرہ ویلگامی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کپوارہ ضلع میں آ شا ورکراپنے فرائض اور ذمہ داریا ں بخوبی انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویلگام میڈیکل بلاک کو چھوڑکر کپوارہ ضلع کے سبھی بلاکوں میں آ شا ور کر اپنے مشاہروں سے محروم ہیں۔انہو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل ضلع میں کام کر رہی آ شا وکروروں کے رکے پڑے مشاہرے واگزار کریں۔
 

تازہ ترین