بانڈی پورہ میں ہولناک آگ | 10رہائشی مکانات خاکستر

21 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ//گامرو بانڈی پورہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میںدس رہائشی مکانات اور کچھ گائو خانے خاکستر ہوگئے۔ آگ ڈھائی بجے کے قریب ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے نزدیکی مکانوں کو بھی فوری طور پراپنی لپیٹ میں لے لیا ۔گنجان بستی ہونے کی وجہ سے آگ پر فوری طور قابو پانا ممکن نہیں ہوسکا۔ آگ بجھانے والے عملہ نے فوری طور واردات کی جگہ پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی لیکن دس مکانات خاکستر ہوگئے۔ تحصیلدار بانڈی پورہ رئوف اقبال بھی آگ بجھانے کے دوران وہیں موجود رہے ۔
 

تازہ ترین