تازہ ترین

بغیر منصوبہ کے لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا:کانگریس

21 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس نے کہاکہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو روکنے کے لئے لاک ڈاون ضروری ہے لیکن حکومت نے اسے ٹھوس منصوبہ اور سوچے سمجھے بغیر نافذکیا ہے جس کی وجہ سے ملک کو اس مدت میں فائدہ ہونے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑا۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت نے لاک ڈاون تو نافذ کیا لیکن اس سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں میں بھیج دینا چاہئے تاکہ انہیں بے وجہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون نافذ کرنے کے لئے صرف چار گھنٹے کا وقت دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بغیر سوچے سمجھے نافذ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ معیشت پر نظررکھنے والے ادارے سی ایم آئی ای کے تین مئی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری ریکارڈ 27.1فیصد پر ہے اور ہندستان میں بے روزگاری امریکہ کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ ہے ۔ اعدا دو شمار میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں 12.2کروڑ لوگوں کی ملازمت گئی ہے۔