تازہ ترین

قلمکاروں اور قارئین کے لئے ضروری اطلاع

21 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

تبدیلی قانون ِ فطرت ہے اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔اسی بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کشمیر عظمیٰ اپنے ادارتی صفحات میں جدت لاکر ان کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔اس سلسلے میں یکم جون سے کشمیر عظمیٰ کا ایک ادارتی صفحہ ہفتہ کے ساتوں دن ایک مخصوص موضوع کیلئے مختص رکھاجائے گا۔مخصوص شعبوں پر دسترس رکھنے والے قلمکار حضرات سے التماس ہے کہ وہ درج ذیل عنوانات کے تحت اپنی تحاریر ارسال کریں۔
۱ طب ،تحقیق و سائینس   ۲ تعلیم و ثقافت ۳  معاشرت وتجارت
  ۴ گوشہ خواتین   ۵ دینیات   ۶ گوشہ اطفال
   ۷ ادب نامہ
اس کے علاوہ کشمیر عظمیٰ اپنے ادارتی صفحات اور خبروں کے شعبے کا معیار بہتر بنانے کا وعدہ بند ہے ۔ اس ضمن میں قارئین کرام خبروں اورمضامین کے حوالے سے اپنی رائے ’’تاثرات‘‘عنوان کے تحت ظاہر کرسکتے ہیں جبکہ عوامی مسائل پر مبنی ہمارے خصوصی گوشہ ’’کچھ دور تونالے جائیں گے‘‘کا بھی احیاء کیا جائے گا۔ ادارہ