نہیں معلوم میرا بیٹا والد سے کب ملیگا:ثانیہ مرزا

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
بھارتی ٹینس اسٹار کو ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے میرا بیٹا اذہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں اور میرا بیٹا اذہان حیدرآباد دکن میں جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں رہ گئے ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس وقت غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ بے چین ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ کب حالات بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ بھی ہو تو سمجھ نہیں آتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔