بند دروازوں میں کرکٹ | شائقین کی دلچسپی ختم ہو جا ئے گی : بابر اعظم

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنے سے مستقبل میں شائقین کی کرکٹ سے دلچسپی ختم ہو جا ئے گی۔ قو می ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفر نس کے دوران کہا دورہ انگلینڈ کے لئے پی سی بی نے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و تندرستی بورڈ کی پہلی ترجیح ہے، دورے کے حوالے سے معاملات ابھی زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پی سی بی انگلینڈ کے دورے کے دوران کھلاڑیوں کی مکمل صحت کا خیال رکھے گا۔