ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب

۔24گھنٹوں میں 5242 نئے معاملات درج 157کی موت

19 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے گزشتہ 2 دنوںمیں پانچ ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اگر اس کی یہی رفتار رہی تو اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی چار ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5242 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 96،169 ہو گئی ہے ۔.اسی مدت میں 157 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3029 ہو گئی۔ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز کے باوجود ایک خوشگوار پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیماری سے 2715 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور ایسے لوگوں کی تعداد 36 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک 36،824 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور پر شفایاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2347 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد33،053 ہو گئی ہے اور کل 1198 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7688 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں گجرات دوسرے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 11379 افراد اس وباسے متاثر ہوئے ہیں اور 659 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4499 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے ۔ کورونا وائرس کے کیسز میں پانچ عدد کی فہرست میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے .یہاں کل متاثرین کی تعداد 11،224 ہو گئی ہے۔
 

تازہ ترین