تازہ ترین

میرواعظ فاروق اور عبدالغنی لون کو عوامی مجلس عمل کا خراج

تاریخ    18 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے بانی میرواعظ مولوی محمدفاروق اور21مئی1990کوحول میں فورسزکی فائرنگ سے جان بحق لوگوں کی30ویں اورمرحوم عبدالغنی لون کے18ویں برسیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت اداکرت ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جو پروگرام منعقد کئے جاتے تھے ،وہ اس سال کووِڈ-  19کی عالمگیر وباء اورمسلسل لاک ڈائون اورحریت چیرمین میرواعظ عمرفاروق کی لگاتار نظر بندی کی وجہ سے فی الحال ملتوی کئے جاتے ہیں،تاہم 21مئی کے پروگرام کے بارے میں حریت کانفرنس فیصلہ کرکے عوام کو آگاہ کرے گی ۔ ایک بیان میں عوامی مجلس عمل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس کے عشرئہ نجات کے آخری ایام میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنی پنچ وقتہ نما زوںاور دعائوں میں مرحوم مولوی محمدفاروق اور1931 سے لیکرآ ج تک کے جان بحق ہوئے جموںوکشمیر کے لوگوں کے درجات کی بلندی کے علاوہ موجودہ متعدی اور خطرناک وبا سے پوری انسانیت کی نجات کیلئے بارگاہ رب بے نیاز میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔