ازہان اور شعیب ملک کے درمیان فاصلہ باعث غم :ثانیہ مرزا

18 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی/ہندوستان کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے حالانکہ وہ ان کے بیٹے کے لئے مثالی شخصیت ہیں تاہم وہ کورونا کے سبب اپنے بیٹے ازہان اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان فاصلے پر غمگین ہیں ۔واضح رہے کہ حیدرآبادی ٹینس اسٹارٹوئیٹر پر سرگرم رہتی ہیں اور وہ مختلف مواقع پر ٹوئیٹس بھی کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے موجودہ وقت میں شعیب ملک کا اپنی 65 سالہ والدہ کے پاس موجود ہونا ضروری ہے ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے ، مجھے امید ہے کہ یہ سماجی فاصلوں کا وقت بھی گزر جائے گا۔ہندستانی ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کل بہت بے چین ہوں، گھر میں چھوٹا بچہ ہو تو آپ کو نہیں پتا ہوتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں آپ ٹینس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ، دنیا کے حالات نارمل ہونے کے بعد ٹینس ہی آخری کھیل ہوگا جو بحال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر نسل کیلئے ان کی کئی مثالی شخصیات ہوتی ہیں۔
 

تازہ ترین