کرس گیل کے خلاف تادیبی کارروائی سے گریز

17 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
پورٹ آف اسپین//کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے تین رکنی ٹریبونل نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے خلاف رام نریش سرون کے معاملے میں کسی بھی تادیبی کارروائی سے گریز کیا ہے اس طرح گیل ڈسپلنری ایکشن سے بال بال بچ گئے ۔کرس گیل کی جانب سے سی پی ایل فرنچائز جمیکا تلاواز سے نکالنے پر مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کرس گیل کا معاملہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔کرس گیل کے معاملے پر کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے تین رکنی ٹریبونل نے سماعت کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا ۔دوسری جانب کرس گیل نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ان کا مقصد کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا وہ صرف جمیکا کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے تھے تاہم مجھے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔کرس گیل نے کہا ہے کہ بیان میں معاملے کی جو وضاحت کی اس پر قائم ہوں۔واضح رہے کہ گیل نے سرون کو سانپ قرار دیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
 

تازہ ترین