آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ سیریز ملتوی کی

16 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

 ڈبلن// کرکٹ آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان ساتھ ہونے والی ہوم سیریز کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملتوی کر دی ہے ۔آئرلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 19 جون سے دو جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جبکہ اسے پاکستان کے خلاف 12 اور 14 جولائی کو دو ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور ایسے میں آئر لینڈ کا اس سال ستمبر میں انگلینڈ دورہ بھی بحران میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے ۔اگرچہ کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق اس بارے میں بات چیت جاری ہے ۔کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹروم نے کہا کہ حکومت کے خطوط رہنما کے مطابق نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنا مشکل ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ اس لئے دورہ نہیں کر سکتے ہیں۔اگرچہ اس سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ کے لئے یہ وقت بہت مشکل ہے اور ہمیں آئرلینڈ کے اپنے دوستوں کے لئے دکھ ہو رہا ہے جن کے سیشن میں اس کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔
 

تازہ ترین