گریگ چیپل کا دور ہندوستانی کرکٹ کا بدترین دورتھا:ہربھجن

15 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

نئی دہلی/ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سابق کوچ گریگ چیپل کے وقت میں ہندوستانی کرکٹ کا سب سے خراب دور قرار دیا ۔ ہربھجن سنگھ نے چیپل کے اس بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس میں چیپل نے یہ کہا کہ وہ مہندر سنگھ دھونی کو ہوا میں ہر گیند پر شاٹ کھیلنے کے بجائے زمین پر شاٹ کھیلنے کا مشورہ دیا کرتے تھے ۔ چیپل کی اس بات پر ہربھجن نے طنز کرتے ہوئے چیپل کے وقت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سب سے خراب دور سے گزری ہے ۔ واقعی چیپل کی کوچنگ کے دوران ٹیم انڈیا میں زبردست تنازعہ ہوئے تھے ۔ ان میں سب سے بڑا تنازعہ سوربھ گانگولی کو کپتانی سے ہٹا یا جانا شامل تھا۔چیپل نے اپنے بیان میں دھونی کے بارے میں لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے پہلی بار مہندر سنگھ دھونی کو بلے بازی کرتے دیکھا، تو میں حیران رہ گیا۔ اس وقت وہ ہندوستان کے سب سے زیادہ بہترین کرکٹروں میں سے ایک تھے ۔ دھونی بہت ہی غیر معمولی پوزیشن سے گیند کو ہِٹ کیا کرتے تھے ۔ہربھجن نے چیپل کی بات پر ٹیم انڈیا کے سابق کوچ پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر صفحہ پر بتایا کہ چیپل نے دھونی کو اس لیے زمین پر شاٹ کھیلنے کے لئے کہا کیونکہ وہ ہر کھلاڑی کو باونڈری کے پار بھیج رہے تھے ۔ ساتھ ہی ہربھجن نے یہ بھی کہا کہ اس وقت چیپل ایک الگ ہی کھیل، کھیل رہے تھے ۔واضح رہے کہ چیپل سال 2005 سے 2007 تک ہندوستانی ٹیم کے کوچ رہے تھے ۔ اس دوران چیپل کا سچن تندولکر سمیت تقریبا ہر سینئر کھلاڑی سے ٹکراؤ تھا۔ یواین آئی
 

تازہ ترین