ہندستان میں ہوگا انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ

13 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

نئی دہلی//نومبر 2020 میں ہندستان میں ہونے والا فیفا انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اب 17 فروری سے 7 مارچ 2021 تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔فیفا نے منگل کو ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا۔فیفا نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کے باوجود اصل قابلیت معیار کو جاری رکھے گا۔ایک جنوری 2003 کو یا اس کے بعد اور 31 دسمبر 2005 کو یا اس سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔
 

تازہ ترین