کیرنی سیکٹر میں آرپارگولہ باری

۔4پاکستانی فوجی ہلاک،بھارت کا دعویٰ

تاریخ    9 مئی 2020 (30 : 03 AM)   


 سرینگر//بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے اُس نے چار پاکستانی فوجی ہلاک کئے۔جمعہ کو ضلع پونچھ میں حدمتارکہ پر پاکستان اور بھارتی افواج کے مابین گولہ باری کا شدید تبادلہ ہواجس دوران چار پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ،جبکہ کئی ایک زخمی ہوئے اور نصف درجن رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ۔ خبررساں ایجنسی سی این آئی کے مطابق ہندوپاک سرحدوں پر جمعہ کو  مسلسل چھٹے روز دونوں  ملکوں کی افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں پراپنی بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ صوبہ جموں کے شاہ پور کیرنی سیکٹر میں صبح پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدیدترین ہتھیاروں سے گولہ باری کی ۔ دفاعی ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ بدھ کو دو دنوں کی خاموشی کے بعد پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں سے گولہ باری کی تاہم بھارتی فوج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جس کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی اہلکاروں ہلاک جبکہ کئی ایک زخمی ہونے کے علاوہ نصف درجن دھانچے تباہ ہوئے ۔
 

تازہ ترین