تازہ ترین

کورونا وائرس متاثرین میں23کا اضافہ، جموں کشمیر میں تعداد207پہنچ گئی

10 اپریل 2020 (16 : 05 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز مزید23 افراد کو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ءپایا گیا جس سے یہاں ان مریضوں کی تعداد207تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد168تک جاپہنچی ہے جبکہ جموں میں یہ تعداد39ہے۔
اعداد و شمارکے مطابق آج وادی کے اندر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں16جبکہ جموں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں7 کا اضافہ ہوگیا ۔ 
کنسل کے مطابق جموں کشمیر میں مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد207تک جاپہنچی ہے۔
مہلک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ہا ہا کار مچا رکھی ہے اور عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد1لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔